از مرکز

تازہ ترین: قادیان میں رہنے والی نئی نسل اپنے بزرگوں کی روایات کو قائم رکھتے ہوئے وفا اور اخلاص سے اپنی زندگیاں گزاریں (حضرت خلیفۃ المسیح الخامس)

(ادارہ الفضل انٹرنیشنل)

حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۷؍دسمبر ۲۰۲۴ء میں درویشانِ قادیان میں سب سے آخر میں اپنے مولائے حقیقی کے حضور حاضر ہونے والے مکرم طیب احمد صاحب بنگالی کی وفات پر ان کا ذکر خیر فرمایا۔ بعد ازاں حضور انور نے اہالیان قادیان کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا:

حضرت مصلح موعودؓ کے ارشاد کے مطابق تقسیم ملک کے وقت ۳۱۳ درویش قادیان میں مقیم رہے۔ آپ (مکرم طیب احمد صاحب بنگالی) ان درویشان میں سے آخری تھے جن کی وفات ہوگئی ہے۔ اب قادیان میں مزید کوئی درویش نہیں رہا۔ اور قادیان کا یہ جلسہ جو آج سے شروع ہو رہا ہے پہلا جلسہ ہے جو کسی بھی درویش کے بغیر ہورہا ہے:

اب قادیان میں رہنے والی نئی نسل کا کام ہے کہ اپنے قربانی کرنے والے بزرگوں کی روایات کو قائم رکھتے ہوئے وفا اور اخلاص سے قادیان میں اپنی زندگیاں گزاریں۔ اللہ تعالیٰ ان کو توفیق بھی دے۔ (آمین)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button