متفرق شعراء
یہ جلسے کے دن ہیں سعادت کے دن ہیں
یہ جلسے کے دن ہیں سعادت کے دن ہیں
یہ نوروں بھرے تین برکت کے دن ہیں
عقیدت سے چہرے دمکتے ہیں ہر سُو
امامِ زماں کی زیارت کے دن ہیں
دعاؤں کے دن ہیں عبادت کے دن ہیں
یہ جلسے کے دن ہیں سعادت کے دن ہیں
دعا سے دمکتے ستاروں کے موسم
زمیں پر ہیں اُترے بہاروں کے موسم
یہ پھولوں کی بارش سے شاداب چہرے
اخوت سے اُجلے نَظاروں کے موسم
حَلاوت کے دن ہیں یہ راحت کے دن ہیں
یہ جلسے کے دن ہیں سعادت کے دن ہیں
یہ دل سے رہا آج وعدہ خدا سے
رہیں گے وفادار ہم مصطفیؐ سے
رضائے خدا جس سے ہو جائے حاصل
کریں گے محبت وہ خلقِ خدا سے
یہ بیعت کے، تجدیدِ بیعت کے دن ہیں
یہ جلسے کے دن ہیں سعادت کے دن ہیں