ہنسنا منع ہے

ہنسنا منع ہے!

صاف کاغذ

مصنف اپنے خادم سے: یہ کون سے کاغذ جلا رہے ہو تم؟

خادم: وہی جو لکھے ہوئے ہیں۔ صاف کاغذوں کو تو میں نے چھوا بھی نہیں۔

سبزی

دکاندار خاتون کو کپڑے دکھا دکھا کر تھک گیا۔

آخر بولا: مجھے افسوس ہے آپ کو کپڑا پسند نہیں آیا۔

خاتون: کوئی بات نہیں۔ میں تو ویسے بھی سبزی لینے آئی تھی۔

عمر

استاد: تمہارے ابو کتنے سال کے ہیں ؟

شاگرد: سر جتنے سال کا میں ہوں۔

استاد: وہ کیسے ؟

شاگرد: جس دن میں پیدا ہوا اسی دن تو وہ ابو بنے۔

سیب

باغبان (لڑکے سے): تم یہ سیب ہاتھ میں لیے کیا کر رہے ہو؟

اسد: کچھ بھی نہیں درخت پر چڑھنے کی کوشش کر رہا ہوں تاکہ یہ سیب جو نیچے گرے ہیں، انہیں ان کی جگہ لٹکا دوں۔

استاد

سلیم: مجھے انگریزی کے استاد زیادہ پسند ہیں۔

کلیم: وہ کیوں؟

سلیم: وہ ذرا سی بات پر کلاس سے باہر نکال دیتے ہیں۔

جگانا

استاد: تم کب تک سوتے ہو؟

پپو: جب تک کوئی جگا نہ دے۔

مرغا

ہاں تو بیٹا! آج تم نے کیا سیکھا؟ ماں نے بڑے شوق سے پہلے روز سکول سے واپس آنے پر بچے سے پوچھا۔

مرغا بننے کا طریقہ۔ بچے نے معصومیت سے جواب دیا۔

بلی

عقیل: میں ایک وفعہ نیلام گھر میں گیا تھا اور میں نے ایک انعام بھی جیتا تھا۔

شکیل: اچھا، لیکن تم سے کون سا سوال کیا گیا تھا؟

عقیل: مجھ سے پوچھا گیا کہ بلی کی کتنی ٹانگیں ہوتی ہیں؟ میں نے جواب دیا تین !

شکیل: کمال ہے بلی کی تو چارٹانگیں ہوتی ہیں، تمہارے جواب کو درست کیسے مان لیا گیا ؟

عقیل: دراصل صحیح جواب کے قریب ترین میرا ہی جواب تھا۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button