یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ سلووینیا کی بک فیئر میں شمولیت

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ سلووینیا کو ۴۰؍ویں سلووینین بک فیئر منعقدہ ۲۶؍نومبر بروز منگل ۲۰۲۴ءتا یکم دسمبر بروز اتوار ’اسلام انٹرنیشنل پبلیکیشنز‘ کے نام سے نمائش لگانے کی توفیق ملی۔ یہ بک فیئر سلووینیا کے دارالحکومتLjubljana میں منعقد ہوا اور ملک کا سب سے بڑا اور اہم بک تہوار ہے جس میں تقریباً پچاس ہزار لوگ شامل ہوئے۔

جماعت احمدیہ کو اپنے سٹال میں سلووینین زبان میں مختلف اسلامی لٹریچر پیش کرنے کا موقع ملا جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت سے لوگوں تک اسلام احمدیت اور حضرت مسیح موعودؑ کی آمد کا پیغام پہنچا۔ سلووینین کتب کے علاوہ انگریزی، بوسنین اور کروشین لٹریجر بھی جماعتی سٹال کی زینت بنا۔

امسال اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت سے لوگوں نے جماعتی بُک سٹال کا دورہ کیا۔اسلام احمدیت کے متعلق تعارف حاصل کیا اور اسلام کے متعلق اپنے مختلف سوالات کے جواب حاصل کئے۔

اللہ تعالیٰ اس بُک سٹال کے ذریعہ سے کی گئی تبلیغی مساعی میں بےانتہا برکت عطا فرمائے اور اس کے نیک نتائج ظاہر فرمائے۔ آمین

(رپورٹ:طلحہ احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button