بشیر احمد،شریف احمد اورمبارکہ کی آمین(قسط ۵)
۴۱۔بشارت تو نے پہلے سے سنا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِیْ اَخْزَی الْاَعَادِیْ
بشارت: bashaarat، خوشخبری Revelation, good news, glad tidings
میرے مولیٰ تُونے پہلے ہی سب بچوں کی طرف سے ان کی پیدائش سے پہلے ہی خوش خبریاں عطا فرمائی ہیں۔ پس پاک ہے وہ ذات جو میرے دشمنوں کو زیر کرتی ہے۔
۴۶۔یہی اک فخرِ شانِ اَولیاء ہے
بجز تقویٰ زیادت ان میں کیا ہے
اولیاء: auliyaa، (ولی کی جمع) خدا کے دوست Holy saints،بجز bajuz سوائےExcept
زیادت: zeyaadat، اضافہ , extra Addition
یہ تقوٰی ہی ہے جس سے کوئی شخص اللہ تعالیٰ کا دوست بن جاتا ہے۔ تقوٰی کے علاوہ ان میں اور کیا چیز ہے جوانہیں اللہ تعالیٰ کا دوست بنا دیتی ہے۔
۴۷۔ڈرو یارو کہ وہ بینا خدا ہے
اگر سوچو، یہی دارُالجزاء ہے
بینا خدا :beenaa Khudaa، دیکھنے والا خدا The Seeing God
دارالجزاء: daarul jazaa، بدلے کا گھر، جہاں اعمال کا بدلہ ملتا ہے، The house of retribution
میرے دوستو! اللہ تعالیٰ کی ایک صفت بصیر ہے وہ ہمیں ہر وقت دیکھتا ہے۔ ہمارے ساتھ ہے ہمیں سنتا ہے۔ اس سے ہمارا ظاہر و باطن کچھ پوشیدہ نہیں اس لیے ہر وقت اس سے ڈرتے رہو۔
۴۸۔مجھے تقویٰ سے اُس نے یہ جزا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِیْ اَخْزَی الْاَعَادِیْ
مجھ پر اللہ تعالیٰ کے جو فضل و احسان ہیں اور اس نے مجھے جس منصب پر فائز کیا ہے یہ سب میرے دل کے تقویٰ کی وجہ سے ہے جو اس نے خود عنایت فرمایا ہے۔ پس پاک ہے وہ ذات جو خود میرے دشمنوں کو رسوا کرتی ہے۔
۴۹۔عجب گوہر ہے جس کا نام تقویٰ
مبارک وہ ہے جس کا کام تقویٰ
گوہر: gauhar، Pearl قیمتی موتی
تقویٰ: taqwaa، خدا کا خوف، پاکیزگی، Fear of God, piety guarding
جس خوبی کا نام تقویٰ ہے وہ ایک قیمتی موتی ہے۔ وہ بہت خوش نصیب اور بابرکت ہے جس کو یہ دولت مل جائے۔
۵۰۔سنو! ہے حاصلِ اسلام تقویٰ
خدا کا عشق مَے اور جام تقویٰ
حاصل :haasil، پھل The objective
میری بات سنو ! اسلام کی ساری تعلیمات کا نچوڑ تقوی ہے۔ تقوی سے اللہ تعالیٰ سے عشق پیدا ہوتا ہے۔ جس سے اللہ کے قریب تر جانے کی ایک بے تابانہ تڑپ پیدا ہو جاتی ہے
۵۱۔مسلمانو! بناؤ تام تقویٰ
کہاں ایماں اگر ہے خام تقویٰ
تام :taam، مکمل Perfect, accomplish,
خام:khaam، کچا Raw, inexperienced
۵۲۔ یہ دولت تو نے مجھ کو اے خدا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِیْ اَخْزَی الْاَعَادِیْ
فَسُبْحَانَ الَّذِیْ اَخْزَی الْاَعَادِیْ
fasub-haan-al-lazee akhz-al-a’aadi
پاک ہے وہ خدا جس نے دُشمنوں کی پکڑ کی۔
Holy is He Who has disgraced and humiliated the opponents
اے اللہ!تُونے خود اپنے فضل سے مجھے تقویٰ کی دولت عطا فرمائی۔ پس پاک ہے وہ ذات جو میرے بد خواہوں کا مؤاخذہ کرتی ہے۔
۵۳۔خدایا تیرے فضلوں کو کروں یاد
بشارت تو نے دی اور پھر یہ اولاد
فضل: fazl، اللہ پاک کی اپنی مرضی سے عطا،Grace, bounty of God
میری اولاد کی صورت میں حضرت محمد مصطفیٰ احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی ایک بشارت پوری ہوئی ہے۔ آپﷺ نے آنے والے مسیح محمدی کی بعثت کی بشارت دیتے ہوئے اس کی صداقت کی ایک علامت یہ بھی بیان فرمائی تھی کہ یَتَزَوَّجُ وَ یُوْلَدُ لَہٗ کہ آنےوالا مسیح شادی کرے گا اور اس کے ہاں اولاد بھی ہوگی۔
۵۴۔کہا ’’ہر گز نہیں ہوں گے یہ برباد
بڑھیں گے جیسے باغوں میں ہوں شمشاد‘‘
الہامی مصرع
شمشاد: shamshaad،درخت کا نام A tall and upright tree, a box tree
اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک عظیم بشارت اور خوشخبری ہے۔ الہاماً بتایا گیا کہ اولاد جو الٰہی بشارتوں کے نتیجے میں پیدا ہوئی ہے وہ بالکل برباد نہیں ہو گی
۵۵۔خبر مجھ کو یہ تو نے بارہا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِیْ اَخْزَی الْاَعَادِیْ
مجھے اولاد کے بارے میں بشارتیں مسلسل اور متواتر عطا فرمائیں۔ پس پاک ہے وہ ذات جو میرے برا چاہنے والوں کو خود پکڑتا ہے۔