گیمبیا کے ریجنز بانجل اور کومبو کے داعیان الیٰ اللہ کی ریجنل کلاس کا انعقاد
مکرم نوید قمر احمد صاحب ایریا مشنری بانجل/کومبو ریجن تحریر کرتے ہیں کہ مورخہ۱۵؍دسمبر۲۰۲۴ء بروز اتوار جماعت احمدیہ گیمبیا کو بانجل/کومبو ریجن کے داعیان الیٰ اللہ کی ریجنل کلاس منعقد کرنے کی توفیق ملی، الحمدللہ۔ یہ کلاس اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت کامیاب رہی۔
کلاس کا آغاز خاکسار کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ بعدازاں خاکسار نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور اس کلاس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد شرکاء نے اپنا اپنا تعارف کروایا۔ بعدہٗ مکرم داؤد چام معلم سلسلہ نے ’’حضرت عیسیٰؑ کی وفات اور حضرت اقدس مسیح موعودؑ کی آمد‘‘ کے موضوع پر تقریر کی جبکہ مکرم سلیمان تانجا مربی سلسلہ نے خاتم النبیینؐ کے مسئلہ پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
دعا کے ساتھ کلاس کا اختتام ہوا۔ اس کلاس میں کُل ۲۲؍داعیان نے شرکت کی جن میں جماعت کی ذیلی تنظیموں کے نمائندے بھی شامل تھے۔
(مرسلہ:مسعود احمد طاہر۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)