ارشادِ نبوی
حکومت نہ مانگو
حضرت عبد الرحمٰن بن سمرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا:عبد الرحمٰن بن سمرہ! حکومت نہ مانگو کیونکہ اگر مانگنے پر تمہیں وہ دی گئی تو تمہیں اس کے سپرد کر دیا جائے گا اور اگر بغیر مانگنے کے تمہیں وہ دی گئی تو اس کے نباہنے میں تمہاری مدد کی جائے گی۔
(بخاری کتاب الاحکام بَابُ مَنْ سَأَلَ الإِمَارَةَ وُكِلَ إِلَيْهَا)