ارشادِ نبوی
آنحضورﷺ کا بیماری سے شفا کے لیے دم کرنا
حضرت عائشہ ؓسے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دم کرتے ہوئے یہ دعا کرتے تھے: اِمْسَحِ الْبَأسَ رَبَّ النَّاسِ بِيَدِكَ الشِّفَاءُ لَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا أَنْتَ۔لوگوں کے ربّ اس تکلیف کو دُور کر۔ تیرے ہاتھ میں شفا ہے۔ اس کا دور کرنے والا کوئی نہیں مگر تو ہی۔
(بخاری کتاب الطب بَابُ رُقْيَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ)