مجلس خدام الاحمدیہ فن لینڈکے زیر اہتمام ایک سوپ سٹال
صدر مجلس خدام الاحمدیہ فن لینڈ مکرم فرید احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مورخہ ۲۲؍دسمبر بروز اتوار مجلس خدام الاحمدیہ فن لینڈ کے زیر اہتمام دارالحکومت ہیلسنکی ریلوے سٹیشن کے قریب ایک سوپ سٹال کا اہتمام کیا گیا۔ یہ خدمت خلق کا سلسلہ شام چار بجے سے چھ بجے تک جاری رہا جس میں راہگیروں اور مسافروں کو گرم اور لذیذ دال سوپ پیش کیا گیا۔
سرد موسم، تعطیلات اور کرسمس کے ماحول کے دوران خدمت خلق کے اس پروگرام کو بےحد پذیرائی ملی۔ سٹال پر آنے والے افراد کو نہ صرف سوپ پیش کیا گیا بلکہ تنظیم کے رضاکاروں نے خوش اخلاقی سے ان کا استقبال کیا جس سے ہر فرد کو اپنا پن اور محبت کا احساس ہوا۔ بہت سے افراد نے مجلس کی اس مہم کی تعریف کی۔
سٹال کے ذریعہ نہ صرف ۱۴۰؍لوگوں کو ایک گرم کھانے کی سہولت دی گئی بلکہ یہ ایک ایسا موقع بھی بن گیا جہاں ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کے جذبات کو فروغ ملا۔
اللہ تعالیٰ اس کوشش کو قبول فرمائے اور مزیدمواقع پر خدمت انسانیت کی توفیق بخشے۔ آمین
(رپورٹ:طاہر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: فن لینڈ کے شہر تامپرے میں منعقدہ ایک بک فیسٹیول میں جماعت احمدیہ کی شمولیت