ایشیا (رپورٹس)

جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کی لوکل امارت ڈھاکہ میں وصیت سیمینار کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۵؍اکتوبر۲۰۲۴ء بروز جمعۃالمبارک جماعت احمدیہ ڈھاکہ کے زیر انتظام ایک وصیت سیمینار منعقد ہوا۔ صبح ساڑھے دس بجے مکرم محمد ذوالفقار حیدر صاحب امیر جماعت احمدیہ ڈھاکہ کی زیر صدارت پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ بعد ازاں مولانا عبد الاول خان چودھری صاحب امیر جماعت احمدیہ بنگلہ دیش و مبلغ انچار ج نے افتتاحی تقریر کی۔ اس کے بعد ’’نظام وصیت کے پس منظر‘‘ کے عنوان پر مکرم شیخ مستفیض الرحمٰن صاحب مربی سلسلہ نے تقریر کی اور دوپہر کے کھانے اور نماز جمعہ کے ليے وقفہ ہوا۔

نماز جمعہ کے بعد دوسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں دفتر وصیت کی ایک رپورٹ سیکرٹری وصیت ڈھاکہ نے پیش کی۔ اس کے بعد ’’وصیت کی اہمیت اور فوائد‘‘ کے عنوان پر مکرم شاہ محمد نورالامین صاحب مربی سلسلہ نے تقریر کی۔ پھر وصیت کے قواعد کے بارے میں مکرم زاہد الرحمٰن صاحب نیشنل نائب امیر و محاسب جماعت احمدیہ بنگلہ دیش نے گفتگو کی۔

پروگرام کے آخر پر ایک مجلس سوال و جواب منعقد ہوئی جس دوران مکرم زاہد الرحمٰن صاحب، مکرم شاہ محمد نورالامین صاحب اور سیکرٹری وصیت بنگلہ دیش نے موصیان کے سوالات کے جواب دیے۔ دعا کے ساتھ یہ سیمینار اپنے اختتام کو پہنچا۔ اس سیمینارکی کُل حاضری ۲۸۵؍رہی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ:نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: مجلس انصار اللہ بنگلہ دیش کے زیر انتظام یوم خلافت کے اجلاسات

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button