متفرق
اگر تم نیکی اور معیارِ دین کو بڑھانے کی کوشش کرتے رہو گے تو خدا تعالیٰ تمہیں کبھی نہیں چھوڑے گا
حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں:’’یہ کس طرح ہو سکتا ہےکہ وہ [خدا تعالیٰ]ایک جماعت کو خود قائم کرے اور پھر اسے مٹا دے۔ اس سے بڑی بےدینی اور بد ظنی اور کیا ہوسکتی ہے کہ تم خدا تعالیٰ کے متعلق یہ خیال کرو کہ وہ تمہیں چھوڑ دے گا۔ اگر تم نیکی اور معیارِ دین کو بڑھانے کی کوشش کرتے رہو گے تو وہ تمہیں کبھی نہیں چھوڑے گا، کبھی نہیں چھوڑے گا، کبھی نہیں چھوڑے گا۔ اگر دنیا کی ساری طاقتیں بھی تمہاری مدد کرنے سے انکار کر دیں تو خدا تعالیٰ تمہیں نہیں چھوڑے گا۔اُس کے فرشتے آسمان سے اتریں گے اور تمہاری مدد کے سامان پیدا کریںگے۔‘‘(خطبات محمود جلد ۳۳صفحہ ۸۲)
مزید پڑھیں: ختم نبوّت اور دیگر متفرق امور