متفرق

علاماتُ المقرَّبین

انہیں ان کے ربّ کی طرف سے رُعب عطا کیا جاتا ہے

امام الزماں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام مقربین الٰہی کی علامات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:

وہ خوبرومرد کی طرح دکھائی دیتے ہیں گویا کہ وہ نوخیز جوان ہوں اور اسی طرح عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ ان کا ایمان اور عرفان بھی بڑھتا رہتا ہے وہ تقویٰ میں اس قدر ترقی کرتے ہیں کہ ان کا کچھ بھی باقی نہیں رہتا اور نہ اس کا کوئی نشان۔ اور ان کو ہر آن تبدیل کیا جاتا ہے اور وہ ایک عرفان سے اگلے عرفان کی طرف منتقل کئے جاتے ہیں جو اپنی تابانی میں پہلے سے قوی تر ہوتا ہے۔ اور اس طرح ان کا ربّ اپنے فضل و احسان سے ان کی پرورش فرماتا ہے اور انہیں ایک فرسودہ تیر کی طرح رہنے نہیں دیتا بلکہ نئے سرے سے ان کے نورِ قلب کی تجدید کرتا ہے اور وہ انہیں دائیں بائیں پھراتا رہتا ہے اور ان پر نفسانی خواہشات وارد ہوتی ہیں اور وہ جمال باری کے مشاہدہ کے نتیجہ میں ان سے بچ جاتے ہیں۔

(علامات المقربین مترجم اردو صفحہ ۸۱)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button