خبرنامہ(اہم عالمی خبروں کا خلاصہ)
٭…ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکہ رکھنے کا اعلان کر دیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ خلیج میکسیکو کے نام کی تبدیلی اس لیے کریں گے کیونکہ یہ امریکہ کا پانی ہے، کینیڈا کو امریکہ کی ۵۱ویں ریاست بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا نے غیرقانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ نہ روکی تو پچیس فیصد ٹیرف لگا دیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کینیڈا کو بھولنا نہیں چاہیے کہ اس کا دفاع امریکہ کرتا ہے، قومی سلامتی مقاصد کے لیے گرینڈ لینڈ بھی امریکہ کو ملنا چاہیے۔دوسری جانب کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا قیامت تک امریکہ میں ضم نہیں ہو گا۔
٭…غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد ۴۶؍ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، اب تک ایک لاکھ نو ہزار ۳۷۸؍فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔گذشتہ روز غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں پچاس فلسطینی شہید ہوئے تھے۔یونیسیف کا کہنا ہے کہ ۲۰۲۵ء کے پہلے ہفتے میں ۷۴؍فلسطینی بچے شہید ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: سپورٹس بلیٹن