نظم
فریاد در دربارِ حق تعالیٰ
مرے دل سے نقشِ دوئی کو مٹا کر
خدایا محبت میں اپنی فنا کر
مرے دل سے بُغض و حسد کو مٹا کر
مری جاں مجھے چشمِ گریاں عطا کر
جو تیرے لیے ہیں گریباں دریدہ
انہیں حکم دے کر ابھی تُو رہا کر
کریں کام ایسے ، ہو تُو جن سے راضی
مرے پیارے ہمّت ہمیں وہ عطا کر
(عبد الرؤف ۔ جرمنی)