ہنسنا منع ہے

ہنسنامنع ہے!

فائن

پولیس: آپ نے یہاں گاڑی کیوں پارک کی۔ کیا آپ کو معلوم نہیں یہاں پارکنگ منع ہے؟
سلیم: کیوں جناب یہ دیکھیں لکھا تو ہے کہ Fine for Parking۔

مشکل نام

ایک پروفیسر صاحب میڈیکل سٹور پر رکے اور بولے: مجھے تیار حالت میں مون ایسی ٹیک ڈیسٹر آف سیلی سلک ایسڈ دے دو۔
میڈیکل سٹور والا: یعنی آپ کو اسپرین چاہیے؟
ہاں وہی۔ کمبخت یہ اتنا مشکل نام مجھے یاد نہیں رہتا۔ پروفیسر صاحب پیشانی پر ہاتھ مار کر بولے۔

اپنے پیسے

بیوی: مجھے ایک ہزار کی سخت ضرورت ہے۔
شوہر: ابھی میرے پاس نہیں ہیں۔
بیوی: اچھا میں اپنے پاس سےاستعمال کر لیتی ہوں آپ مجھے بعد میں دے دینا۔

واٹس ایپ

ایک لڑکا گم ہوگیا تو گھر والوں نے واٹس ایپ پر فوٹو کے ساتھ میسیج پوسٹ کیا۔
جلد ہی وہ لڑکا مل گیا اور گھر والوں نے واٹس ایپ کی ایجاد کا شکریہ ادا کیا۔

اب جب بھی وہ باہر جاتا ہے کوئی نہ کوئی واپس اسے گھر پہنچا دیتا ہے ۔ کیونکہ وہ میسج ابھی بھی واٹس ایپ پر گردش کر رہا ہے۔

عینک

استاد: عینک کی تعریف بیان کرو۔
پپو: عینک اس چیز کو کہتے ہیں جو ناک پر بیٹھ کر آدمی کے کان پکڑ لیتی ہے۔

گھر کا کام

استاد: تم گھر سے کام کیوں کر کے نہیں لائے؟
اسد: سر! دراصل میں ہاسٹل میں رہتا ہوں۔

اندھا

ایک شخص سائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک آگے سے ایک بوڑھا آ گیا ۔ سائیکل اس سے ٹکراگئی اور وہ گر پڑا۔ بوڑھے کو چوٹ بھی آئی۔ بوڑھے نے اُٹھ کر اپنی جیب میں ہاتھ ڈال کر ایک روپیہ نکالا اور سائیکل والے کو دے دیا۔

سائیکل والے نے حیرت سے کہا:بابا جی! میں نے ہی ٹکر ماری اور آپ روپیہ بھی مجھے ہی دے رہے ہیں؟

بوڑھے شخص نے کہا:نہیں یہ بات نہیں، میں جب بھی شہر آتا ہوں تو ایک اندھے کو ایک روپیہ ضرور دیتا ہوں۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button