افریقہ (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ سیرالیون کے زیر اہتمام پہلا صلوٰۃ سیمینار

بفضل اللہ تعالیٰ قیادت ویسٹرن اربن ڈسٹرکٹ کے تعاون سے اہتمام تعلیم (نیشنل شعبہ تعلیم)مجلس خدام الاحمدیہ سیرالیون کے تحت مورخہ ۸؍دسمبر۲۰۲۴ء کو مسجد بیت السبوح، فری ٹاؤن میں ایک صلوٰۃ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار کا مقصد اہتمام تربیت کے تحت جاری امسال کے پہلے عشرہ صلوٰۃ کو کامیاب بنانا تھا۔

صدر مجلس مکرم محمد مورث کمارا صاحب مبلغ سلسلہ کی زیرصدارت صبح گیارہ بجے تلاوت قرآن کریم، عہد اور نظم سے پروگرام کا آغاز ہوا اوردرج ذیل موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’نماز باجماعت کی اہمیت از روئے قرآن‘‘ از مکرم امتثال احمد صاحب ایڈیشنل مہتمم تعلیم، ’’نماز باجماعت کی اہمیت از روئے حدیث‘‘ از مولوی عبداللائی عثمان باری صاحب مہتمم تعلیم، ’’نماز کی اہمیت از ارشادات حضرت مسیح موعودؑ‘‘ از مکرم ابراہیم کمارا صاحب ناظم تربیت ضلع ویسٹرن اربن، ’’نماز پڑھنے کا درست طریق اور بعض مروجہ غلط طریق کی نشان دہی‘‘ از خاکسار (نائب صدر مجلس) اور ’’وضو اور نماز کے طبی فوائد‘‘ از مکرم سید احمد حمزہ صاحب مہتمم اطفال۔

آخر پر صدر صاحب مجلس نے نماز باجماعت سے متعلق امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدام سے توقعات کے موضوع پر تقریر کی اور دعا کے بعد یہ تقریب اختتام کو پہنچی۔

سیمینار کا دورانیہ سوا گھنٹہ رہا اور ۵۷؍خدام و اطفال نے شرکت کی۔ یہ سیمینار مجلس کے یوٹیوب چینل سے بھی لائیو نشر کیا گیا۔

(رپورٹ:ذیشان محمود۔ نائب صدر مجلس خدام الاحمدیہ سیرالیون)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ برکینافاسوکے تنتیسویں(۳۳)جلسہ سالانہ ۲۰۲۴ء کا کامیاب و بابرکت انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button