یورپ (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ ڈنمارک کے زیر انتظام کرسمس کے موقع پر مختلف شہروں میں فوڈ کیمپس

اللہ تعالیٰ کے فضل سے گذشتہ تیرہ سال سے مجلس خدام الاحمدیہ ڈنمارک دسمبر کے مہینہ میں فوڈ کیمپ لگانے کی توفیق پارہی ہے۔ اس کیمپ کے ذریعہ نہ صرف ہزاروں لوگوں کو کھانا مہیا کرکے خدمت خلق کا موقع ملتا ہے بلکہ یہ تبلیغ کا بھی ایک عمدہ موقع فراہم کرتا ہے۔ اس دوران زائرین میں جماعتی تعارف پر مبنی فولڈرز تقسیم کیے جاتے ہیں نیز مختلف موضوعات پر بھی ان سے گفتگو کرنے کا موقع ملتا ہے۔

امسال بھی باوجود سرد موسم کے حوالے سے خدام اور انصار کى اىک مستعد ٹىم نے کھانا تىار کىا اور ان شہروں میں فوڈ کیمپس لگائے: کوپن ہیگن، ارہاس، اوڈینس اور آلبورگ۔ زائرین کو گرم چکن اور دال مسور کا سوپ اور کھیر پىش کی گئی۔ امسال ان چار فوڈ سٹالز کے ذریعہ تقریباً تین ہزار لوگوں کو کھانا پیش کرنے کا موقع ملا۔

ان فوڈ کیمپس کی خبر کو مقامی اخبارPressephotos.dk نے طبع کیا اور ٹی وی ٹو ایسٹ (TV2 East)نے فوڈکیمپ پر آکر انٹرویو کیا اور اس خبر کو تصویر اور ویڈیوکے ساتھ اپنی ویب سائٹ پر شائع کیا۔

اللہ تعالیٰ تمام ممبران کو جزائے خیر عطا فرمائے جنہوں نے باوجود برف باری اور سردی کے انتھک کام کرکے ان سٹالز کوکامیاب بنایا۔ آمین

(رپورٹ:محمد اکرم محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: ہالینڈ میں مجلس انصار اللہ کے تحت نویں امن کانفرنس کا انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button