متفرق

علاماتُ المقرَّبین

ان کے اخلاص کے باعث انہیں حیات ابدی عطا کی جاتی ہے

امام الزماں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام مقربین الٰہی کی علامات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:

ان کے معاملہ کی انتہا یہ ہوتی ہے کہ وہ موت کے بعد زندہ کئے جاتے ہیں اور ٹوٹنے کے بعد جوڑے جاتے ہیں اور ان پر موت کے بعد موت وارد ہوتی ہے پھر ان کے اخلاص کے باعث انہیں حیات ابدی عطا کی جاتی ہے۔ اور وہ ابلیس کی گمراہ کن پکار اور ذکر الٰہی سے اعراض کرنے والوں اور اس قسم کے افراد کی دشمنی سے بچائے جاتے ہیں۔ جب وہ اپنا مقصد پا لیتے ہیں توپھر انہیں ایک ایسا مقام عطا کیا جاتا ہے جسے مخلوق نہیں جانتی اور وہ ان کے صحنوں سے دُور رہتے ہیں اوروہ ایسا نور بن جاتے ہیں جس سے آنکھیں ماندہ ہو جائیں۔

(علامات المقربین مترجم اردو صفحہ ۸۲)

مزید پڑھیں: ان کے تقویٰ کی وجہ سے دعا سنی جاتی ہے(علاماتُ المقرَّبین)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button