سپورٹس بلیٹن
ٹینس:سال کے پہلے Grand Slamآسٹریلین اوپن کے ابتدائی راؤنڈ میں آسٹریلیا کے نک کرگوئس(Nick Kyrgois) کو برطانیہ کے جیکب فیرنلے(Jacob Fearnley) کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرناپڑاجبکہ بلغاریہ کے Grigor Dimitrov پہلے راؤنڈ میں زخمی ہوکرٹورنامنٹ سے باہرہوگئے۔اسی طرح روس کے Andrey Rublevکوجمیکا کے Joao Fonsecaنے اَپ سیٹ شکست سے دوچارکردیا۔عالمی نمبرایک اٹلی کے جینک سنر(Jannik Sinner)،سپین کے Carlos Alcarazاور سربیا سے تعلق رکھنے والے مایہ نازٹینس کھلاڑی نوواک جوکووِچ (Novak Djokovic)نے آسٹریلین اوپن میں فاتحانہ آغاز کیا۔
فٹ بال:انگلینڈمیں ہونےوالے فٹ بال ایسوسی ایشن چیلنج کپ(FA Cup)کےتیسرےراؤنڈ میں ناٹنگھم فاریسٹ نے لٹن ٹاؤن کو۲۔صفر،لیسٹرسٹی نے QPRکو۶۔۲،چیلسی نے Morecambeکو۵۔صفراورمانچسٹرسٹی نے سالفورڈسٹی کو ۸۔صفر سے شکست دے دی۔مانچسٹریونائیٹڈاورآرسنل کامقابلہ ۱۔۱؍گول سے برابرہونے کے بعدمانچسٹریونائیٹڈنےپنلٹی شوٹس پر تین کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی حاصل کی۔لیورپول نے بھی اپنا میچ ۴۔صفر سے جیت کراگلے مرحلہ میں جگہ بنالی۔
سپینش لالیگا میں ایٹلیٹکومیڈرڈ نے اوساسونا کے خلاف ۱۔صفر سے کامیابی حاصل کرکےرواں سیزن میں اب تک ۱۳؍میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پرپہلی پوزیشن سنبھال لی۔دیگرمیچزمیں ریال سوسیاداد نے وِیاریال کوصفرکے مقابلے میں ایک گول سے ہرایا جبکہ Sevilla اور ویلینسیاکا میچ ۱۔۱؍گول سے برابررہا۔
کرکٹ: نیوزی لینڈنےسری لنکاکے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز ۲۔۱؍سے جیتنے کے بعد ایک روزہ سیریز بھی اپنے نام کرلی۔ سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں کیوی ٹیم نے ۱۷۹؍رنزکاہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پرپوراکیا۔بارش سے متاثرہ دوسرے مقابلے میں نیوزی لینڈ نےمقررہ ۳۷؍اوورزمیں ۹؍وکٹوں کے نقصان پر ۲۵۵؍رنزبنائے جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم ۱۴۲؍رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ آخری میچ میں سری لنکا نےپچاس اوورزمیں آٹھ وکٹیں کھوکر۲۹۰؍رنزبنائے،ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم ۱۵۰؍رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ نیوزی لینڈکے میٹ ہینری(Matt Henry)مجموعی طورپرنووکٹیں حاصل کرکےسیریزکے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔
ویمنزکرکٹ:آسٹریلیااورانگلینڈکی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ایک روزہ میچزکے ابتدائی دومقابلوں میں میزبان آسٹریلیا نے فتح حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرلی۔نارتھ سڈنی میں ہونے والے پہلے میچ میں انگلش ٹیم ۲۰۴؍رنزبناسکی اور آسٹریلوی ٹیم نے مطلوبہ ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پرپوراکرلیا۔میلبرن میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے ۱۸۰؍رنزبنائے جس کے جواب میں انگلینڈویمنزٹیم ۱۵۹؍رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔دوسری طرف بھارت ویمنز نے آئرلینڈکے خلاف تین ایک روزہ میچزکی سیریزمیں پہلے دومقابلے بآسانی جیت لیے۔راجکوٹ میں ہونے والے پہلے میچ میں بھارت نے ۲۳۹؍رنزکا ہدف ۳۵ ویں اوورمیں چاروکٹیں گنواکرحاصل کیا جبکہ دوسرے میچ میں بھارت نےمقررہ پچاس اوورزمیں پانچ وکٹوں کے نقصان پر۳۷۰؍رنز بنائے جس میں Jemimah Rodrigues کے ۱۰۲؍رنزکی اننگزشامل تھی۔جواب میں آئرش ٹیم ۷وکٹوں کے نقصان پر۲۵۴؍رنزبناسکی۔
(رپورٹ:ن م طاہر)
مزید پڑھیں: خبرنامہ(اہم عالمی خبروں کا خلاصہ)