افریقہ (رپورٹس)

مدرسۃ الحفظ گھانا میں سالانہ علمی ریلی کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مدرسۃالحفظ گھانا کے سالانہ علمی مقابلہ جات پر مشتمل علمی ریلی مورخہ ۲۱؍دسمبر۲۰۲۴ء کو جامعۃ المبشرین میں منعقد ہوئی۔

علمی ریلی کی افتتاحی تقریب میں مکرم شاہد محمود احمد صاحب مبلغ سلسلہ و پرنسپل جامعۃ المبشرین گھانا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تلاوت قرآن کریم و نظم کے بعد مکرم حافظ علی فورسن صاحب استاد مدرسۃ الحفظ و ناظم اعلیٰ علمی ریلی نے رپورٹ پیش کی۔ مہمان خصوصی نے طلبہ کو چند نصائح کیں۔ پروگرام کے آخر پر مہمان خصوصی نے دعا کرائی اور تمام طلبہ میں چاکلیٹس تقسیم کیں۔ اس کے بعد گروپ فوٹوز ہوئیں۔

گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی تلاوت،اذان، اردو نظم، انگریزی تقریر، پیغام رسانی اور دینی معلومات کے مقابلہ جات کروائے گئے۔ پیغام رسانی کے مقابلے میںچار چار طلبہ پر مشتمل پانچ ٹیمیں جبکہ دینی معلومات کے مقابلے میں پانچ، پانچ طلبہ پر مشتمل چھ ٹیمیں شامل ہوئیں۔

علمی ریلی کے آخر پر مکرم حافظ خلیق بشیر صاحب استاد مدرسۃ الحفظ نے نتائج کا اعلان کیا اور تمام ججز اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔ ان مقابلہ جات میں عزیزم فضل عمر ثاقب ابن مولوی انور اقبال ثاقب صاحب سال کے بہترین طالبعلم قرار پائے۔ شائقین نے طلبہ کی کاوشوں کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

اللہ تعالیٰ ان علمی سرگرمیوں کے باعث طلبہ کی ذہنی، جسمانی، اخلاقی اور روحانی استعدادوں میں اضافہ فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: حا فظ مبشر احمد جاوید۔ مبلغ سلسلہ و انچارج مدرسۃ الحفظ گھانا)

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ کینیا کے ستاونویں(۵۷) جلسہ سالانہ ۲۰۲۴ء کا بابرکت انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button