مجلس انصاراللہ بیلجیم کے دوسرے نیشنل تربیتی سیمینار ۲۰۲۴ء کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مورخہ ۱۷؍نومبر ۲۰۲۴ء بروز اتوار مجلس انصار اللہ بیلجیم کو اپنا دوسرا نیشنل تربیتی سیمینار بعنوان ’’عائلی زندگی‘‘ بیت المجیب، اوکل برسلز میں منعقدکرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ۔ مکرم نصیراحمد قمرصاحب ایڈیشنل وکیل الاشاعت (طباعت) نے اس سیمینار میں بطور مرکزی مہمان شمولیت اختیار کی۔
سیمینار کا آغاز مرکزی مہمان کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم و ترجمہ، عہد اور نظم سے ہوا۔ بعدازاں مکرم محمد اعظم بھاگٹ صاحب قائد تربیت نے چند تعارفی کلمات کہے۔ اس کے بعد مرکزی مہمان نے سیمینار میں شاملین کے سوالات کے جواب دیے اور ان کو اپنے تجربات اور تاثرات کے اظہار کا موقع دیا۔
اس کے بعد آپ نے سیمینار کے موضوع پر تقریر کی جسے تمام شاملین نے نہایت توجہ سے سنا اور بہت پسند کیا، الحمدللہ۔ سیمینار کے آخر پر مکرم وسیم احمد شیخ صاحب صدر مجلس انصاراللہ بیلجیم نے اختتامی کلمات کہے اور مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔ دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔اس سیمینار میں کُل ۱۹۰؍انصار نے شرکت کی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک
اللہ تعالیٰ ہمیں احسن رنگ میں تمام نصائح کوسمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
(رپورٹ:چودھری طاہر احمد گِل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ لولیو، سویڈن میں شعبہ تربیت کے تحت ایک تربیتی کیمپ کا انعقاد