ارشادِ نبوی

اللہ کی راہ میں گِن گِن کر خرچ نہ کیا کرو

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نسبتی ہمشیرہ حضرت اسماءؓ کو یہ نصیحت فرمائی کہ اللہ کی راہ میں گِن گِن کر خرچ نہ کیا کرو ورنہ اللہ تعالیٰ بھی تمہیں گِن گِن کر ہی دیا کرے گا۔ اپنے روپوؤںکی تھیلی کا منہ بند کر کے کنجوسی سے نہ بیٹھ جاؤ ورنہ پھر اس کا منہ بند ہی رکھا جائے گا۔ فرمایا کہ جتنی طاقت ہے کھول کر خرچ کرو۔ اللہ پر توکل کرو اللہ دیتا چلا جائے گا۔

(صحیح البخاری کتاب الزکاۃ باب التحریض علی الصدقۃ والشفاعۃ فیھا حدیث ۱۴۳۳)

مزید پڑھیں: اللہ بہت بخشنے والا ہے

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button