ہنسنامنع ہے!
معروف
ایک جانوروں کے ڈاکٹر ملک کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔
غیر ملکی ٹی وی رپورٹر نے پوچھا: آپ اپنے ملک میں کتنے معروف ہیں؟
وہ بولے: میری شہرت کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ اس ملک کی ایک ایک بھینس مجھے ذاتی طور پر جانتی ہے۔
(ملیحہ ظہیر)
بھینس
ایک نا بینا آدمی گاؤں جا رہا تھا کہ سامنے سے گزرنے والی بھینس سے ٹکرا گیا۔ نابینا گھبرا کر بولا: معاف کیجیے گا محترم!
جواب میں بھینس نے آواز نکالی تو نابینا شرمندہ ہو کر آگے چل دیا۔ ابھی تھوڑی دور گیا تھا کہ ایک موٹے آدمی سے ٹکرا گیا تو جھنجھلا کر بولا: کیسے لوگ ہیں یہاں کے؟ اپنی بھینس کھلی چھوڑ دیتے ہیں۔
مریض
ایک دوست نے اپنے ایک حکیم دوست سے پوچھا: تم جس مریض کو بھی دیکھتے ہو سب سے پہلے یہی پوچھتے ہو کہ رات کیا کھایا تھا، اس کی کیا وجہ ہے؟
حکیم دوست نے مسکرا کر جواب دیا: دراصل اس سے مریض کی مالی حالت کا پتہ چل جاتا ہے۔
افضل
سلیم: مرد اور عورت میں افضل کون ہے؟
کلیم: آف کورس (ofcourse)مرد!
سلیم: وہ کیسے؟
کلیم: میں نے کسی عورت کا نام افضل نہیں سنا۔
پاس
انکل ( پپو سے ): کیا تم پاس ہو گئے ؟
پپو نے خوش ہو کر کہا: جی ہاں! مگر ماسٹر صاحب فیل ہوگئے۔
انکل: وہ کیسے؟
پپو: وہ ابھی تک اسی کلاس کو پڑھا رہے ہیں۔
اعتماد
عقیل: میرے گھروالے مجھ پر بہت اعتماد کرتے ہیں۔
شکیل: وہ کیسے؟
عقیل: جب تک رزلٹ نہیں آ جاتا کتابیں نہیں بیچنے دیتے۔
وقت
پپو اپنے دوست کے ساتھ رات کو پڑھ رہا تھا۔
دوست: کیا وقت ہوگیا؟
پپو نے ایک پتھر اٹھاکر سامنے کے گھر پرمارا۔
ایک آدمی باہر نکل کر بولا: لوگوں کو رات تین بجے بھی چین نہیں آتا۔