متفرق مضامین

ربوہ کا موسم(۱۷تا ۲۳؍جنوری ۲۰۲۵ء)

۱۷؍ جنوری جمعۃ المبارک کوفجر پر ہلکی دھند تھی۔ دوپہر کے وقت ختم ہوگئی اور سورج نکل آیا۔ لوگ دھوپ سے خوب لطف اندوز ہوئے، رات گئے تیز ہوا شروع ہوگئی اور دھند بھی آ موجود ہوئی۔ ہفتہ کو صبح فجر سے قبل ہی آسمان پرگہرے بادل دیکھے گئے۔ ہوا بند تھی لگتا تھا کہ بارش کی آمد آمد ہے۔ تاہم دوپہر کو یہ بادل ہلکے ہوگئے۔ سورج نے اپنی کرنیں زمین پر بکھیر دیں اور بہترین دھوپ نکل آئی۔ کبھی کبھی ہلکے بادل سورج کے آگے آنے کی وجہ سے دھوپ کی تمازت کم ہوجاتی۔ شام کو پھر خنکی ہوگئی۔ ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۱۸؍ اور کم سے کم ۶؍تھا۔

اتوار کوفجر کے وقت آسمان پر گہرے بادلوں کی تہ موجود تھی اور ہوا بند تھی۔ یہ بادل دن گیارہ بجے تک موجود رہے، ایسے محسوس ہوتا تھا کہ بارش کی آمد آمد ہے لیکن بعد دوپہر چلنے والی تیز ہوا ان کو اُڑا کر لے گئی، تاہم ہلکی دھوپ دن بھر رہی۔ سوموار کو آسمان پر ہلکے بادلوں کی تہ چھائی ہوئی تھی، جس کی وجہ سے سورج اپنی کرنیں پوری طرح سے بکھیر نہیں سکا۔ منگل کے دن تیز ہوا صبح سے ہی چل رہی تھی۔ جس کی وجہ سے فضا میں خنکی موجود تھی، دھوپ ہونے کے باوجود تمازت محسوس نہیں ہورہی تھی۔ بدھ کو سارا دن آسمان صاف اور دھوپ نکلی رہی۔ جمعرات کو صبح کے وقت تو آسمان صاف تھا لیکن کچھ دیر بعد آسمان پر گہرے بادل چھا گئے اور موسم میں کسی قدر خنکی ہوگئی۔ بعد دوپہر بادلوں کی تہ ہلکی اور ہوا تیز ہوگئی۔ رات کو ٹھنڈ بن گئی۔ زیادہ سے زیادہ ٹمپریچر۲۲؍اور کم سے کم ۵؍درجہ سینٹی گریڈ تھا۔(ابو سدید)

مزید پڑھیں: خالدِ احمديت حضرت ملک عبدالرحمان صاحب خادمؒ

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button