ایشیا (رپورٹس)

جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کی لوکل امارت میرپور میں وصیت سیمینار کا با برکت انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے بنگلہ دیش کی جماعت میرپور میں مورخہ ۲۵؍اکتوبر۲۰۲۴ء بروز جمعۃ المبارک نماز جمعہ و عصر کے بعد ایک وصیت سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت مکرم نصیرالدین احمد صاحب (قائم مقام امیر جماعت میرپور) نے کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم، دعا اور اردو نظم سے ہوا۔ اس کے بعد مکرم محبوب الرحمٰن صاحب جنرل سیکرٹری جماعت احمدیہ بنگلہ دیش نے ’’وصیت کے فوائد اور برکات‘‘ پر اور مکرم جی ایم فیروز احمد صاحب سیکرٹری مال جماعت احمدیہ بنگلہ دیش نے ’’موصیان کی ذمہ داریوں‘‘ کے موضوعات پر تقاریر کیں۔

پروگرام کے اختتام پر صدر اجلاس نے دعا کرائی۔ اس سیمینار میں کُل ۱۵۰؍احباب و خواتین نے شرکت کی۔

(رپورٹ:نویدالرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: شیخوپورہ میں احمدیوں کی قبروں کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button