متفرق شعراء

جو حق ہے اُسے مان لو پچھتاؤگے ورنہ

جو حق ہے اسے مان لو پچھتاؤ گے ورنہ
عبرت کے نشانوں میں جگہ پاؤ گے ورنہ

تاریکی ہے اور راہ بھی ہموار نہیں ہے
کچھ دھیرے چلو، دیکھ کے، گر جاؤ گے ورنہ

کیا راہ دکھائے گا جو خود بھٹکا ہو راہی
رہ پوچھو نہ ایسوں سے بھٹک جاؤ گے ورنہ

کچھ لوگ ہیں جو لکڑیاں ڈھونے پہ لگے ہیں
جانا نہ قریب آگ کے جل جاؤ گے ورنہ

ہمسائے کو بھی دیکھ لو بھوکا ہو نہ بیمار
تم اس کی کراہوں سے نہ سو پاؤ گے ورنہ

دشمن کی ہدایت کے بھی سامان کرو تم
ظالم کی تباہی کا بھی غم کھاؤ گے ورنہ


(امۃ الباری ناصر۔امریکہ)

مزید پڑھیں: خلافت…قدرتِ ثانیہ

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button