متفرق

قاضیوں کو سب سے ایک جیسا سلوک کرنے کی ہدایت

امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےخطبہ جمعہ ۵؍دسمبر ۲۰۰۳ء میں فرمایا: حضرت عمرؓ کا ایک خط جو انہوں نے ابوموسیٰ اشعریؓ کو لکھاتھا…اس کا مضمون یہ تھا۔

قضاایک محکم اور پختہ دینی فریضہ ہے اور واجب الاتباع سنت ہے۔ جب کوئی مقدمہ یاکیس آپ کے سامنے پیش ہو تو معاملے کو اچھی طرح سمجھنے کی کوشش کروکیونکہ صرف حق بات کہنا اور اس کے نفاذ کی کوشش نہ کرنا بےفائدہ ہے۔ کیا بلحاظ مجلس، کیا بلحاظ توجہ اور کیا بلحاظ عدل و انصاف، سب لوگوں کے درمیان مساوات قائم رکھو۔ سب سے ایک جیساسلوک کرو تا کہ کوئی بااثر تم سے ظلم کروانے کی امید نہ رکھے اور کسی کمزور کو تیرے ظلم و جور کا ڈراوراندیشہ نہ ہو۔… (سنن دارقطنی۔ کتاب الاقضیہ والاحکام)
(مرسلہ: مبشر احمد ظفر۔ لندن)

مزید پڑھیں: حقیقی غلام احمد ﷺ کا مثالی نمونۂ صبر

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button