سپورٹس بلیٹن
ٹینس:آسٹریلین اوپن کا مینز سنگلز ٹائٹل مسلسل دوسری مرتبہ اٹلی کے یانک سنر (Jannik Sinner)نے جیت لیا۔ فائنل مقابلہ میں انہوں نے جرمن حریف الیگزینڈر زیوریو (Alexander Zverev) کو ۶۔۳، ۷۔۶؍ اور ۶۔۳ کے سکور سے مات دی۔ایلگزینڈر زیوریو تیسری مرتبہ کسی گرینڈ سلیم کے فائنل میں پہنچےتاہم وہ ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہے۔ عالمی نمبر ایک یانک سنر تین Grand Slamجیتنے والے پہلے اطالوی کھلاڑی بن گئے۔سابق عالمی نمبر ایک سربیاکے نوواک جوکووچ سیمی فائنل میں زخمی ہوکرٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے۔
آسٹریلین اوپن کے ویمنز سنگلزکے فائنل میں امریکہ کی میڈیسن کیز(Madison Keys)نے عالمی نمبرایک بیلاروس کی Aryna Sabalenkaکو تین سیٹس میں شکست دے کراپنے کیریئر کا پہلا Grand Slam ٹائٹل جیت لیا۔Keysکی جیت کا سکور۶۔۳،۲۔۶اور۷۔۵؍رہا۔
کرکٹ:پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک کی برابری پرختم ہوئی۔ ملتان میں کھیلے گئے دوسرےٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو۱۲۰؍رنزسے شکست دی۔ویسٹ انڈیزنے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی توان کے آٹھ کھلاڑیوں نے صرف ۵۴؍رنز پر گنوانے کےبعد۱۶۳؍رنزکا مجموعی سکور بنایا۔ ویسٹ ایڈیزکے آخری تین بلے بازوں گداکیش موتی(Gudakesh Motie)،کیمار روچ(Kemar Roach)اورجومیل واریکن(Jomel Warrican)نے بالترتیب ۵۵۔۲۵ اور ۳۶؍اہم رنزکی اننگزکھیلی۔ پاکستان کی جانب سے بائیں ہاتھ کے اسپن باؤلرنعمان علی نے ۴۱؍رنزکے عوض چھ کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا جس میں ایک Hat-trickبھی شامل تھی۔ جواب میں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں ۱۵۴؍رنزبناسکی۔مہمان ٹیم نے دوسری باری میں بہتربلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے۲۴۴؍رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے۲۵۴؍کا ایک مشکل ہدف دیا۔میچ کے تیسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم ۱۳۳؍رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔ یوں ویسٹ انڈیزنے پینتیس سال بعدپاکستانی سرزمین پرٹیسٹ میچ جیت لیا۔اس میچ میں نووکٹیں جبکہ سیریزمیں ۱۹؍وکٹیں اور ۸۵؍رنزبنانے پرویسٹ انڈیز کے Jomel Warricalمیچ اورسیریزکے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔
قبل ازیں اسی میدان پر کھیلےگئے پہلے میچ میں پاکستان نے ۱۲۷؍رنزسےکامیابی حاصل کی تھی جس میں سعودشکیل اور محمدرضوان نے بہترین بلےبازی کامظاہرہ کیا جبکہ آف سپنر ساجد خان نے ۹؍کھلاڑیوں کوآؤٹ کرکے پلیئرآف دی میچ کا ایوارڈاپنے نام کیا۔
اس سیریزکے اختتام پرورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ ۲۰۲۴۔۲۰۲۵ءمیں پاکستانی ٹیم سب سے آخری نویں نمبر پر رہی جبکہ ویسٹ انڈیزکانمبرآٹھواں رہا۔یادرہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جون ۲۰۲۵ء میں لندن کے لارڈزگراؤنڈ پر آسٹریلیااورجنوبی افریقہ کے مابین کھیلا جائے گا۔
انگلینڈاور بھارت کے مابین جاری پانچ ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریزکے ابتدائی دومقابلے میزبان بھارت نے جیت لیے۔ ایڈن گارڈنزکولکتہ میں ہونے والے پہلے مقابلہ میں بھارت نے ۱۳۳؍رنزکا ہدف بآسانی پوراکیا جبکہ چینئی میں کھیلاگیا دوسرامیچ ایک کانٹے دارمقابلے کے بعدمیزبان ٹیم کے نام رہا۔
آئی سی سی ایوارڈز:بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ (Jasprit Bumrah) نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر۲۰۲۴ءکاسرگارفیلڈسوبرزایوارڈ جیت لیا۔اسی طرح جسپریت بمراہ ٹیسٹ کرکٹ کے بھی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے۔نیوزی لینڈ کی Amelia Kerrویمنزکرکٹرآف دی ایئر قرار پائیں۔افغانستان کے آل راؤنڈرعظمت اللہ عمرزئی ایک روزہ کرکٹ جبکہ بھارت کے عرشدیپ سنگھ ٹی ٹوینٹی کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔سری لنکا کے Kamindu Mendisکوایمرجنگ کرکٹرآف دی ایئرکاایوارڈ دیا گیا۔
(رپورٹ:ن م طاہر)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: خبرنامہ(اہم عالمی خبروں کا خلاصہ)