اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

گیمبیا کےدو احمدیوں کا اعزاز

مسعود احمدطاہر صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل گیمبیا تحریر کرتے ہیں کہ جماعت احمدیہ گیمبیا کے لوئر ریور ریجن کے دوست ابوبکر نیابلی صاحب جو کہ اس وقت ریجنل صدر جماعت ، نیشنل سیکرٹری تبلیغ گیمبیا اور جماعتی سکول طاہر احمدیہ مسلم سینئر سیکنڈری سکول، مانساکونکو کے پرنسپل بھی ہیں، اللہ تعالیٰ کے فضل سے گیمبیا میں ملک بھر کے پرنسپلز کی تنظیم (Gambian Conference of Principals for Senior Secondary Schools)کے الیکشن میں واضح برتری کے ساتھ آئندہ تین سال کے لیےچیئرمین منتخب ہوئے ہیں جوکہ ایک احمدی کے لیے نمایاں اعزاز ہے۔

ابراہیم جارا صاحب

اسی طرح اسی ریجن کے ایک دوست ابراہیم جارا صاحب جو کہ جماعتی سکول میں استاد ہیں اور اس وقت مقامی جماعت میں سیکرٹری مال کے طور پر خدمت بجالا رہے ہیں۔ ان کو افریقہ کی ایک تنظیم گرین گروتھ افریقہ (Green Growth Africa) کی جانب سے تمام مغربی افریقہ کا (Climate Consultant) منتخب کیا گیا ہے۔موصوف کہتے ہیں کہ یہ محض جماعت کے ساتھ وابستگی، مالی قربانی اور تہجد کی دعاؤں کی برکات ہیں۔

ابوبکر نیابلی صاحب

اللہ تعالیٰ ان احباب کے لیے ان ذمہ داریوں کو خیر و برکت کا موجب بنائے، انہیں اپنی تائید و نصرت سے نوازے اور ہمیشہ دین و دنیا کی خدمت کی توفیق عطا فرماتا رہے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button