ہنسنا منع ہے

ہنسنامنع ہے!

سزا

پپو:کیا کسی کو ایسے کام پر سزا مل سکتی ہے جو اس نے نہ کیا ہو؟

استاد ۔ نہیں

پپو: ہرّے!آج میں نے گھر کا کام نہیں کیا !

دُبلا

ایک موٹے آدمی کو ڈاکٹر نے مشورہ دیا کہ گُھڑ سواری کیا کرو۔

چند دن بعد ڈاکٹر نے مریض سے پوچھا کہیے کچھ دُبلے ہوئے؟

موٹے آدمی نے جواب دیا:میں تو نہیں البتہ گھوڑا بے حد دبلا ہو گیا ہے۔

فیس

کنجوس مریض۔(ڈاکٹر سے) کیا میں کچھ کھا سکتا ہوں؟

ڈاکٹر۔ جی آپ میری فیس کے سوا سب کچھ کھا سکتے ہیں۔

ناراضگی

میاں بیوی بہت ناراض تھے ۔

شوہر نے ایک صفحہ بیوی کو دیا جس پر لکھا تھا کہ: کل میں نے آفس جلدی جانا ہے مجھے سات بجے جگانا۔

دوسرے دن جب شوہر اٹھا تو دس بج رہے تھے تو وہ غصے سے بولا:مجھے جگایا کیوں نہیں؟

بیوی نے ایک ٹیبل کی طرف اشارہ کیا۔جہاں ایک صفحہ پڑا تھا اور اس پر لکھا تھا کہ سات بج گئے ہیں اٹھ جاؤ۔

گولی

ایک بے وقوف اپنے دوست کے ساتھ ایک جنگل سے گزر رہا تھے۔ اچانک فائر کی آواز سنی، بے وقوف نے جلدی سے اپنے دوست کا جائزہ لیا اور پوچھا :گولی تمہیں لگی ہے؟

نہیں۔ دوست نے حیرانی سے کہا۔

ہا ئے مر گیا! پھر مجھے ہی لگی ہوگی۔بے وقوف نے چیخ ماری اور بے ہوش ہو گیا۔

کام

باپ (حیرانی سے):عرفان تم مرغا کیوں بنے ہوئے ہو؟

عرفان: ابا جان آپ نے ہی تو کہا تھا جو کام سکول میں کرایا جاتا ہےاسے گھر پر دُہرایا کرو۔

قبرستان

ایک دو سیٹوں والا جہاز قبرستان میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ایک بیوقوف پولیس افسر کو وہاں تفتیش کے لیے بھیجا گیا۔

شام کو بڑا افسر فون پر: کیا خبر ہے؟

بیوقوف پولیس والا: (پرجوش ہو کر) سر جی جہاز کا ملبہ اور 50 لاشیں مل چکی ہیں اور ابھی بھی کھدائی جاری ہے۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button