بشیر احمد، شریف احمد اور مبارکہ کی آمین
۷۸۔تجھے حمد و ثنا زیبا ہے پیارے
کہ تُو نے کام سب میرے سنوارے
حمد و ثنا hamd-o-sanaa: خدا تعالیٰ کی تعریف Tribute, praise
زیبا zebaa: مناسب Adorned, betfitting, proper, graceful
سب تعریف اللہ تعالیٰ کی ذات کے لیے ہی مناسب ہے کیوں کہ صرف وہی مہربان یہ طاقت اور قدرت رکھتا ہے کہ میرے سب بگڑے کام سنوار دیتا ہے۔
۷۹۔ترے احساں مرے سر پر ہیں بھارے
چمکتے ہیں وہ سب جیسے ستارے
اے میرے پیارے اللہ! تُو نے میرے وجود پر بہت زیادہ اور بہت بڑے بڑے احسان کیے ہیں ۔ وہ ایسے چمکتے ہیں جیسے ستارے ہوں بے شمار اور چمکدار ۔
۸۰۔گڑھے میں تُو نے سب دُشمن اُتارے
ہمارے کر دیے اُونچے منارے
گڑھے garhe: گہری جگہیں ، کھڈے ، کھائیاں Pits
منارے minaare: مینار Minarets
یہ بھی تیرا احسان ہے کہ تونے ہمارے سب دشمنوں کو ذلیل و خوار کیا ۔موت کے گڑھوں میں گرا دیا ۔ ان کو مقاصد میں ناکام کیا جبکہ ہمارے مقاصد میں ہمیں کامیاب کرکے ہمارا نام روشن کیا ۔ ہمارے مینار روشن اور بلند کردیے جو دُور سے نظر آتے ہیں روشنی پھیلاتے ہیں ۔
۸۱۔مقابل پر مرے یہ لوگ ہارے
کہاں مرتے تھے پر تُو نے ہی مارے
مقابل muqaabil: سامنے، روبرو To challenge, to contest
جو بھی میرے مقابلے کے لیے کھڑا ہوا ہار گیا۔ میرے بس میں نہیں تھا کہ سب سے مقابلہ کرتا اورانہیں شکست دیتا۔ اور یہ دشمن ایسے اڑیل‘ اکھڑ’ جاہل اور سخت جان تھے کہ تیرا قہرانہ جلوہ ہی انہیں ختم کرسکتا تھا۔
۸۲۔شریروں پر پڑے اُن کے شرارے
نہ اُن سے رُک سکے مقصد ہمارے
تُو نے ایسا انتظام کیا کہ یہ دشمن خود اپنی جلن اور حسد کی آگ میں بھسم ہو گئے۔ جو دوسروں کے لیے گڑھا کھودے خودوہی اس میں گرتا ہے۔ خدا کی تقدیر نے ایسا کام کیا کہ وہ جو آگ ہماری طرف پھینکتے تھے پلٹ کر ان کو ہی جلاتی ہے ۔ ہم اللہ تعالیٰ کے ہاتھ کا لگایا ہوا پودا ہیں وہ خود اس کا نگہبان ہے کوئی اللہ تعالیٰ سے ٹکر لے کر اس کو برباد نہیں کر سکتا۔
شرارے sharaare: آگ، پتنگا، چنگاری، شرر Sparks of fire
The sparks of fire which my enemies had hurled up on me boomerange upon themselves. They could not stop me from achieveing my objectives
۸۳۔اُنہیں ماتم ہمارے گھر میں شادی
فَسُبْحَانَ الَّذِی اَخزَی الْاَعَادِی
ماتم maatam: مصیبت، آفت، سوگ، رونا پیٹناMourning, grief
اللہ تعالیٰ نے دشمنوں کی قسمت میں بربادی ماتم اور سوگ لکھ رکھا ہے جبکہ ہمیں خوشیاں عنایت فرمائی ہیں ۔ پس پاک ہے وہ ذات جو میرے دشمنوں سے خود نپٹتی ہے۔
۸۴۔تری رحمت ہے میرے گھر کا شہتیر
مری جاں تیرے فضلوں کی پنہ گیر
شہتیر Shahteer: بڑی کڑی جس پر چھوٹی کڑیاں رکھی جاتی ہیں۔ Support, a large beam supporting the roof
پنہ گیرpanah geer: پناہ لینے والا Refugee
میرے اللہ ! تیری رحمت میرا سہاراہے میری چھت ہے
جیسے ایک لوہے کا شہتیر ساری کڑیوں کا وزن اپنے اوپر لے کر چھت کو گرنے سے بچالیتا ہےاور اسے مضبوط بناتا ہے اسی طرح تیری رحمت میرے گھر کا سہارا بنی ہوئی ہے جس نے ہمارے سر پر سائبان تان رکھا ہے۔ اور اسے سنبھالا دیا ہوا ہے۔میں نے زمانے کی تند و تیز ہواؤں سے بچ کر تیرے فضلوں میں پناہ لی ہوئی ہے۔ تیرا سایہ مجھے ہر سرد گرم سے بچا لیتا ہے۔
۸۵۔حریفوں کو لگے ہر سمت سے تِیر
گرفتار آگئے جیسے کہ نخچیر
حریف hareef: دُشمن Enemy, adversary, rival
سمت samt, simt: طرف Direction, side
گرفتار griftaar: Seized, captivated, arrested قیدی، اسیر
نخچیر nakhcheer: شکار، قید، Prey, captive
میری تو پناہ ہے مگر میرے دشمنوں کے پاس ایسی کوئی پناہ نہیں ۔ انہیں ہر طرف سے تیر آکر لگتے ہیں۔ کوئی ان کی ڈھال نہیں بنتا ۔انہیں مصائب، تکالیف اور غم و الم گھیرے رہتے ہیں اور وہ اس طرح گرفتار بلا رہتے ہیں جیسے جال میں پھنسا ہوا کوئی بے دست و پا مجبور شکار ہو۔
٭…٭…٭