امریکہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ فرنچ گیانا کی تین روزہ قرآن کریم نمائش

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ فرنچ گیانا کو مورخہ ۲۵تا۲۷؍اکتوبر ۲۰۲۴ء جماعت کے مشن ہاؤس میں ایک تین روزہ قرآن کریم کی نمائش لگانے کی توفیق ملی۔

نمائش کے لیے تشریف لانے والے مہمانوں کا استقبال کیا گیا، ریفریشمنٹ پیش کی گئی اور جماعت احمدیہ کے بارے میں مختصر ڈاکومنٹریز دکھائی جاتی رہیں جو فرنچ اور عربی زبانوں میں تھیں۔ نمائش پر زائرین کو ۲۰سے زائد زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم دیکھنے کا موقع ملا۔ اسی طرح قرآن کریم کی مختلف آیات اور پیشگوئیاں بھی زائرین کی توجہ کا مرکز بنیں جو متعدد رول اپ بینرز پر آویزاں تھیں۔ ہر زائر کو نمائش کے دوران قرآن کریم کی تعلیمات کے بارے میں بتایا جاتا رہا اور سوالات کرنے کا موقع بھی دیا گیا۔

نمائش کی ایک طرف ایک ’’بُک کارنر‘‘ ترتیب دیا گیا تھا جہاں پر زائرین جماعت کے دیگر لٹریچر سے استفادہ کرسکتے تھے۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے نمائش کے دوسرے روز ایک زیرتبلیغ بھائی نے جماعت احمدیہ میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا۔ الحمدللہ۔ نمائش کے تیسرے روز مکرم مبارک اشفاق ربانی صاحب نائب وکیل التبشیر فرنچ ٹیریٹریزنے ایک مختصر تقریر کی اور دعا کے ساتھ اس نمائش کا اختتام ہوا۔

(رپورٹ: لقمان احمد باجوہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button