متفرق

ربوہ کا موسم (۱۴تا۲۰؍فروری۲۰۲۵ء)

۱۴؍فروری جمعۃ المبارک کے دن بھی حسبِ معمول آسمان صاف اور موسم خشک تھا۔ دھوپ میں بیٹھا نہیں جارہا تھا۔ ہفتہ کی صبح فجر کے وقت آسمان بادلوں سے بھرا ہوا تھا ۔ ہوا بند تھی ۔ کچھ ہی دیر میں ہلکی بارش شروع ہوگئی ، تاہم زمین پر کسی قدر چھڑکاؤ کرکے تھوڑی دیر میں بند ہوگئی۔ دن بھر جزوی طور پر بادل چھائے رہے ۔ اتوار کی صبح کو بھی آسمان پر بادل دکھائی دے رہے تھے اور ہوا بندتھی ، لیکن بارش نہ ہوئی ۔ سارا دن آسمان کا زیادہ تر حصہ سیاہ بادلوں سے ڈھکا رہا۔ ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۲۶ اور کم سے کم گیارہ سینٹی گریڈ تھا۔ سوموار کو سارا دن ہلکے بادل آسمان پر چھائے رہے اور ساتھ ہلکی ٹھنڈی ہوا چلتی رہی ،موسم معتد ل تھا۔ اسی طرح منگل کو بھی بعد دوپہر ہلکے بادل آسمان پر آ موجود ہوئے، جو آہستہ آہستہ گہرے ہوتے چلے گئے اور بعد نماز عشا٫ہلکی بارش شروع ہوگئی ۔ رات گئے بارش کی رفتار زیادہ ہوتی چلی گئی اوربارش موسلا دھار بن گئی جو اگلے دن یعنی بدھ کو صبح دس گیارہ بجے تک جاری رہی ، جس سےربوہ کی سب اطراف میں جل تھل ہوگیا ۔ یاد رہے کہ امسال موسم سرما کی یہ تیز اور لمبے دورانیے کی پہلی بارش تھی ۔ اس سے ربوہ بھر میں کیچڑ تو بن گیا لیکن فضا سرد ہو گئی۔ خشک سالی کی وجہ سے خراب ہوتی ہوئی فصلوں کے لیے یہ بارش ایک نعمت غیر مترقبہ کے برابر تھی۔ اس کے ساتھ ہی مٹی بیٹھ گئی اور مختلف قسم کی بیماریاں بھی اب کم ہوگئی ہیں۔ جمعرات کو اس بارش کی وجہ سے فضا میں خنکی بڑھ گئی، ساتھ ہلکی ٹھنڈی ہوا کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔ ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۲۱ اور کم سے کم۹ سینٹی گریڈ تھا۔ (ابو سدید)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button