متفرق مضامین

آلو بخارے اور اِملی کی چٹنی

اجزا

آلو بخارا ایک پاؤ

اِملی ایک چھٹانک

( اگر آلو بخارا کھٹا ہو تو اِملی نہ ڈالیں )

پانی ایک لیٹر

زردہ رنگ آدھا چائے کا چمچ

چھوٹی الائچی دو سے تین عدد

چینی آدھا کلو

( اگر آلو بخارا کھٹا ہو تو ایک کلو چینی)

ترکیب

آلو بخارے کو رات بھر پانی میں بھگو دیں اور اِملی کو آدھے گلاس پانی میں الگ سے بھگو کر رکھ دیں۔ صبح اس کی گٹھلیاں اور چھلکے ہاتھ سے مسل کر نکال دیں اور پھر اسے چھان لیں۔

پھر آلو بخارے والے پانی میں املی والے پانی کو ملا کر ابلنے کے لیے رکھ دیں۔ جب پانی آدھا رہ جائے تو چینی بھی اس میں ڈال دیں اور اسے ہلکی آگ پر پکنے دیں۔ جب چینی اچھی طرح گھل جائے تو اس میں زردہ رنگ اور الائچی بھی شامل کر دیں۔ جب دیکھیں کہ آمیزہ نہ بہت پتلا ہے اور نہ ہی بہت گاڑھا تو اسے چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر اس کو ایک صاف ستھرے ایئر ٹائٹ برتن میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔ چٹنی کو ہمیشہ صاف چمچ سے نکالیں اور فریج میں رکھیں گے تو یہ زیادہ دیر تک ٹھیک رہے گی۔

(مرسلہ:افشاں عبدالقادر۔ Freudenstadt، جرمنی)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: آلو کے نرگسی کوفتے

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button