سپورٹس بلیٹن
کرکٹ:آئی سی سی چیمپئنزٹرافی ۲۰۲۵ءمیں بھارت اورنیوزی لینڈکےبعدآسٹریلیااورجنوبی افریقہ نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔دبئی میں کھیلے گئے آخری گروپ میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈکو۴۴رنزسے شکست دے دی۔کیوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کافیصلہ کیا توبھارت کے ابتدائی تین بلےبازصرف۳۰؍کے مجموعی سکورپرپویلین واپس لوٹ گئے۔اس کےبعدشریاس آئیر(Shreyas Iyer)کے۷۹؍اکشرپٹیل(Axar Patel)کے۴۲؍اورہاردک پانڈیا(Hardik Pandya)کے۴۵؍رنزکی بدولت انڈین ٹیم مقررہ ۵۰؍اوورز میں ۲۴۹؍رنز بناسکی۔ جواب میں نیوزی لینڈکے بلےباز بھارتی اسپنرزکے سامنے بےبس نظر آئے اورپوری ٹیم ۲۰۴؍رنزپرڈھیرہوگئی۔بھارت کی جانب سے وارن چکرورتھی (Varun Chakravarthy)نے ۴۲؍رنزکے عوض پانچ کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ قبل ازیں کراچی میں ہونے والے گروپ بی کے آخری مقابلہ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈکوبآسانی سات وکٹوں سے ہرایا۔انگلش ٹیم صرف ۱۷۸؍رنزبناکرآؤٹ ہوئی، مارکو جینسن (Marco Jansen)اورویان ملڈر(Wiaan Mulder)نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔جنوبی افریقہ نے ہدف ۳۰ویں اوورمیں تین وکٹوں کے نقصان پرپوراکیا۔Rassie van der Dussenنے۷۲؍رنزکی ناقابلِ شکست اننگزکھیلی۔
فٹبال:انگلینڈمیں ہونے والےفٹبال ایسوسی ایشن چیلنج کپ(FA Cup)کےپانچویں راؤنڈمیں فلہم(Fulham) نے مانچسٹریونائیٹڈ کو پنلٹی شوٹس پرتین کے مقابلے میں چارگول سے ہراکرکوارٹرفائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔مقررہ وقت میں یہ میچ ایک ایک گول سے برابررہاتھا۔دیگرمیچزمیں آسٹن وِلانے کارڈف سٹی کو۲۔صفر،کرسٹل پیلس نے Millwallکو۳۔۱، پریسٹن نے برنلی کو۳۔صفر سے شکست دے کرکوارٹرفائنل میں جگہ بنائی۔اسی طرح مانچسٹرسٹی،برائٹن،برن متھ اورناٹنگھم فاریسٹ کوبھی اپنےمیچزمیں کامیابی حاصل ہوئی۔ایف اے کپ کا کوارٹرفائنل مرحلہ۲۹؍مارچ ہوگا۔
انگلش پریمیئرلیگ میں گذشتہ ہفتہ ہونے والے مقابلوں میں لیورپول نے نیوکاسل اورویسٹ ہیم نے لیسٹرسٹی کے خلاف صفر کے مقابلے میں دو،دوگول سے کامیابی حاصل کی۔مانچسٹرسٹی نے ٹوٹینہیم جبکہ مانچسٹریونائیٹڈنےاپسوِچ ٹاؤن کوشکست سے دوچار کیا۔ آرسنل اورناٹنگھم فاریسٹ کا مقابلہ بغیرکسی گول جبکہ ایورٹن اوربرینٹفورڈکامیچ ایک ایک گول کی برابری پرختم ہوا۔
دوسری طرف سپینش لالیگامیں یکم اور۲؍مارچ کو ہونے والے مقابلوں میں پوائنٹس ٹیبل پرپہلے نمبرپرموجودبارسلونانے ریال سوسیادادکو صفرکے مقابلے میں چارگول سے شکست دے دی۔اس میچ میں Robert Lewandowskiنے رواں سیزن لالیگامیں اپنا اکیسواں گول اسکورکیا۔دیگرمیچزمیں ریال میڈرڈکوریال بیٹس (Real Betis)کےہاتھوں۲۔۱؍سے شکست کا سامناکرناپڑا جبکہ Atletico MadridکوAthleticکلب کو۱۔صفرسے ہرایا۔مایورکا اورAlavesجبکہ ویلینشیااور Osasunaکے میچزڈرا ہوئے۔
ٹینس: دبئی ٹینس چیمپئن شپ ۲۰۲۵ء کے مینز سنگلز فائنل میں یونان کے Stefanos Tsitsipasنے کینیڈا کے Felix Auger Aliassimeکے خلاف ۶۔۳؍اور۶۔۳؍کےسکورسے کامیابی حاصل کرکے ٹائیٹل اپنے نام کرلیا۔ مینزڈبلزکے فائنل میں بھارت کے Yuki Bhambriاورآسٹریلیاکے Alexei Popyrinکی جوڑی فاتح رہی۔
ہاکی:چلی کے شہرسینتیاگومیں منعقدہ خواتین کانیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ ۲۰۲۵ءنیوزی لینڈنے جیت لیا۔آئرلینڈکے خلاف فائنل میں نیوزی لینڈکی ٹیم نے پنلٹی شوٹ آؤٹ پر۲؍کےمقابلے میں ۴؍گول سے فتح حاصل کی۔میزبان چلی نے یوایس اے کے خلاف سخت مقابلے کےبعد۲۔۱؍سےکامیابی حاصل کرکے کانسی کا تمغہ جیتا۔
(ن م طاہر)
مزید پڑھیں: خبرنامہ(اہم عالمی خبروں کا خلاصہ)