کلامِ امام علیہ الصلوٰۃ والسلام
قرآن شریف پر تدبّر کرو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں کہ ’’خوش الحانی سے قرآن شریف پڑھنا بھی عبادت ہے‘‘۔ (ملفوظات جلد 4 صفحہ 307)
’’قرآن شریف پر تدبّر کرو۔ اس میں سب کچھ ہے۔ نیکیوں اور بدیوں کی تفصیل ہے اور آئندہ زمانہ کی خبریں ہیں وغیرہ… قرآن مجید کی تلاوت کرتے رہو اور دعا کرتے رہو اور اپنے چال چلن کو اس کی تعلیم کے ماتحت رکھنے کی کوشش کرو‘‘۔ (ملفوظات جلد 9 صفحہ 30۔ ایڈیشن 2022ء)