امریکہ (رپورٹس)

برازیل میں منعقدہ G20کی ایک میٹنگ میں جماعت احمدیہ کی نمائندگی

گذشتہ سال G20 برازیل کے شہر ریو دی جنیرو میں منعقد ہوا۔اس حوالے سے کئی پروگرام منعقد ہوئے۔ اس سلسلہ کی ایک میٹنگ شہر میں ہوئی جس کا موضوع ’’مذہب کس طرح ملک کے معاشی حالات پر اثر انداز ہو سکتا ہے‘‘ تھا۔ اس ضمن میں انتظامیہ نے ریو دی جنیرو شہر کی مذہبی کونسل کے بعض نمائندوں کو مدعو کیا تھا۔ خاکسار (مبلغ سلسلہ برازیل) کو اس موقع پر اسلام احمدیت کی نمائندگی کا موقع ملا۔ میٹنگ کے دوران اسلام کے معاشی اور اقتصادی نظام، جماعت کا تعارف نیز حضرت مصلح موعودؓ کی کتاب ’اسلام کا اقتصادی نظام‘ کا بھی تعارف پیش کیا گیا۔ نیز اس کتاب کے پرتگیزی ترجمہ کا ایک نسخہ صدر مجلس کو تحفہ میں دیا۔

اسی طرح ان پروگراموں میں مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے ایک گفتگو بھی ہوئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سامعین کو اسلام احمدیت کا تعارف کروایا گیا نیز بتایا کہ کس طرح اسلام دوسرے مذاہب کے ساتھ پیار، محبت اور مساوات کا سلوک کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ پروگرام نہایت کامیاب رہا۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ان پروگراموں کے نیک اور دور رس نتائج ظاہر فرمائے۔ آمین

(رپورٹ:حافظ احتشام احمد مومن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: ریو دی جنیرو، برازیل میں وکلاء ایسوسی ایشن کے وفد کا جماعت احمدیہ کی مسجد کا دورہ

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button