متفرق شعراء
رمضان کی برکت سے چلو فیض اٹھائیں

رب بخشتا ہے جس میں مہینہ یہی تو ہے
اللہ کی عطاؤں کا خزینہ یہی تو ہے
شیطان کے حربوں سے بچائے گا یقیں رکھ
محفوظ رہیں جس میں سفینہ یہی تو ہے
رکھنا ہے ہمیں نفس کو قابو میں ہمیشہ
رمضان کا پاکیزہ قرینہ یہی تو ہے
آؤ کہ کریں نیکیوں میں لوگو پہل ہم
اللہ کو منانے کا شبینہ یہی تو ہے
رمضان کی برکت سے چلو فیض اٹھائیں
کردار بنانے کا قرینہ یہی تو ہے
دن رات کریں جستجو پانے کی خدا کو
اللہ کی محبت کا نگینہ یہی تو ہے
ہوتی ہے اذاں گنبدِ خضریٰ سے اے بشریٰؔ
رحمت کا شفاعت کا مہینہ یہی تو ہے
(بشریٰ سعید عاطف ۔ مالٹا)
مزید پڑھیں: میرے تو رات دن کا سجدہ سنور رہا ہے