اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

اعلانات ولادت

٭…عطاءالرب چیمہ صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل قزاقستان تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے مورخہ ۵؍فروری ۲۰۲۵ء کو چنگز تلائیبیک صاحب اور آئینور عمر صاحبہ آف الماتی، قزاقستان کو پہلے بیٹے سے نوازا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہ شفقت بچے کا نام ’حمزہ ‘عطا فرمایا ہے۔ نو مولود وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے اور قزاقستان میں ایک سو ایک واں واقفِ نو ہے۔ نومولود کے والدین کو ۲۰۲۳ء میں بیعت کرنے کی توفیق حاصل ہوئی۔

٭…اسی طرح قزاقستان کے شہر اقتاؤ میں رہنے والے الیاسوف بیکمرات صاحب (Ilyassov Bekmurat) اور گلجان سارابائیوا صاحبہ (Sarybayeva Gulzhan Abdykamatkyzy) کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مورخہ ۱۵؍ فروری ۲۰۲۵ء کو بیٹی سے نوازا ہے۔ بچی کا نام انجو رکھا گیا ہے اور وقف نو کی بابرکت تحریک میں بھی شامل ہے۔

نومولود کے والدین کو ۲۰۱۶ء میں بیعت کرنے کی توفیق حاصل ہوئی۔ نہایت مخلص گھرانہ ہے۔

احباب جماعت سے نومولود بچوں کی درازیٔ عمر، صالح اور حقیقی خادم دین ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے خاندانوں میں احمدیت کے خوب پھیلنے کے ليے دعا کی درخواست ہے۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button