ملفوظات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام اور فارسی ادب(قسط نمبر۱۸۸)
حضرت اقدس علیہ السلام نے ذیل کی رؤیا سنائی: ’’میں نے ایک سفید تہہ بند باندھا ہوا ہے مگر وہ بالکل سفید نہیں ہے۔کچھ کچھ میلا ہے کہ اس اثناء میں مولوی صاحب نماز پڑھانے لگے ہیں اور اُنہوں نے سورہ الحمد جہر سے پڑھی ہے اور اس کے بعد اُنہوں نے یہ پڑھا۔اَلْفَارِقُ وَمَا اَدْرٰکَ مَا الْفَارِقُ
اس وقت مجھے یہی معلوم ہوا کہ قرآن شریف میں سے ہی ہے۔اور ایک اور الہام ہوا : روز نقصاں بر تو نیاید‘‘
(ملفوظات جلدہفتم صفحہ۲۴۹-۲۵۰)
تفصیل:اس حصہ ملفوظات میں جیسا کہ بیان ہوا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک فارسی الہام رُوْزِنُقْصَانْ بَرْتُونیایَدْ کا ذکر ہوا ہے جس کا اردو ترجمہ ہے۔نقصان کا دن تجھ پر نہیں آئے گا۔
لغوی بحث:رُوْزِنُقْصَان (نقصان کا دن)بَرتُو(تجھ پر)نَہْ آیَدْ(نہ آئے/نہ آئے گا)نَہْ نفی کا اور آیَدْ آمدن (آنا) مصدر سے مضارع سوم شخص مفرد۔
(محمود احمد طلحہ۔ استاذ جامعہ احمدیہ یوکے)
مزید پڑھیں: ملفوظات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام اور فارسی ادب(قسط نمبر۱۸۷)