جامعۃ المبشرین نائیجیریا میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے خاص فضل وکرم سے جامعہ احمدیہ نائیجیریا کومجلس ارشاد کے تحت مورخہ ۲۳؍فروری ۲۰۲۵ء بروز اتوار جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

اس جلسہ کی صدارت مکرم عدنان احمد طاہر صاحب مبلغ انچارج نائیجیریا نے کی۔ جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا۔ بعدازاں مکرم مبلغ انچارج صاحب نے اپنے افتتاحی کلمات میں طلبہ جامعہ احمدیہ کو بتایا کہ مصلح موعود کی پیشگوئی کا دن ہم ایمانوں کو تازہ کرنے اور اس عہد کو یاد کرنے کے لیے مناتے ہیں کہ ہمارا اصل مقصد اسلام کی سچائی اور آنحضرتﷺکی صداقت کو دنیا میں قائم کرنا ہے۔ پھر مکرم عبدالرزاق اتوکی صاحب استاد جامعہ احمدیہ نے ’’حضرت مصلح موعودؓ کی دینی خدمات‘‘ پر تقریر کی۔

آخر میں مکرم حافظ سید شاہد احمد صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ نے حضرت مصلح موعودؓ کے مقام و مرتبہ کو پہچاننے اور آپؓ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگیاں گزارنے کی تلقین کی اور جملہ شاملین جلسہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس با برکت جلسہ کا اختتام دعا سے ہوا۔
(رپورٹ : سید اطہر محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: کینیا کے ویسٹرن ریجن بی (ممیاس) میں ہیومینٹی فرسٹ کینیا کی خدمات