متفرق
پوری کوشش کریں کہ رمضان کی برکتیں ہر طرف سے آپ کو گھیر لیں
حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ رمضان کی برکتیں حاصل کرنے کے متعلق فرماتے ہیں: ’’یہ چند دن تو ہیں۔ ان دنوں میں اللہ خود قریب آ جاتا ہے۔ یہ وہ دن ہیں جن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی آسان کر دی جاتی ہے۔ پس ان دنوں سے فائدہ اٹھائیں اور ان دنوں کا حقیقی معنوں میں استقبال کریں۔ ان کو وداع کرنے کے لیے نہ رمضان کا وقت گزاریں بلکہ ان کے استقبال کے لیے اپنے بازو دراز کر دیں، اپنے سینہ کے دروا کر دیں اور پوری کوشش کریں کہ رمضان کی برکتیں ہر طرف سے آپ کو گھیر لیں اور آپ کے اندر اس طرح داخل ہو جائیں جیسے سورج طلوع ہوجاتا ہے۔‘‘ (خطبہ جمعہ ۲۳؍جنوری ۱۹۹۸ء)
مزید پڑھیں: ماہِ صیام، روحانیت کاموسم بہار