متفرق شعراء

ترا ہی نور جھلکتا ہے ذرے ذرے میں

میں پیار کرتی ہوں تجھ سے اے میری جان! بہت
گمان و وہم سے بالا ہے تیری شان بہت

نبی کریمؐ نے چہرہ ترا دکھایا ہے
کیے ہیں ذات و صفاتِ خدا بیان بہت

ترا ہی نور جھلکتا ہے ذرے ذرے میں
ذرا سا سوچیں تو قدرت کے ہیں نشان بہت

تھما دیا ہے قلم اپنے فضل و رحمت سے
تُو میرے حال پہ رہتا ہے مہربان بہت

تُو ہے رحیم بہت رحم سب پہ کرتا ہے
اسی لئے مجھے رہتا ہے تجھ پہ مان بہت

خودا پنے فضل سے درگہ میں بار دے دینا
تہی ہیں ہاتھ اسی بات کا ہے دھیان بہت

مجھے نہ چھوڑنا تنہا کبھی مرے مولا!
کہ میری راہوں میں رکھے ہیں امتحان بہت

(امۃ الباری ناصر۔ امریکہ)

مزید پڑھیں: رمضان کی برکت سے چلو فیض اٹھائیں

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button