یورپ (رپورٹس)

وِٹلش، جرمنی میں ’’اسلام اور دائیں بازو کے نظریات‘‘ پر ایک سیمینار کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سےجرمنی کی جماعت وِٹلش کو مورخہ ۱۲؍فروری۲۰۲۵ء کو چرچ کےایک ہال میں ’’اسلام اور دائیں بازو کے نظریات‘‘ کے موضوع پر سیمینار منعقدکرنے کی توفیق ملی۔

پروگرام کا آغازتلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا۔ اس کے بعد مہمانوں کوایک ویڈیو دکھائی گئی جس میں جماعت احمدیہ جرمنی کی صد سالہ سرگرمیوں کی ایک مختصر جھلک نمایاں کی گئی تھی۔ بعدہٗ مکرم مدثر احمدصاحب مبلغ سلسلہ نے سیمینار کے مرکزی موضوع پر قرآن کریم، احادیث اور نبی کریم ﷺ کے عملی نمونہ سے امن، عدل اور بھائی چارے کی خوبصورت تعلیم کو حاضرین کےسامنے بیان کیا۔ بعدازاں آپ نے مہمانوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے اسلامی شریعت کے قوانین کے بارے میں غلط فہمیوں کوبھی دُور کیا اور اختتام پر دعا کرائی۔ دعا میں جرمن عیسائی مہمان بھی شامل ہوئے۔

جماعت کی طرف سے مہمانوں کے لیے ریفریشمنٹ کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔ مختلف مذاہب، خیالات ونظریات رکھنے والے ۱۹؍مہمانوں کی شمولیت اس پروگرام میں ہوئی۔ الحمدللہ

(رپورٹ:جاوید اقبال ناصر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ کوسوو میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button