یورپ (رپورٹس)
جماعت احمدیہ کوسوو کے زیر اہتمام مستحق خاندانوں میں امدادی پیکجز کی تقسیم
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کوسوو کو مورخہ ۳۰؍جنوری کو سوشل ویلفیئر کے عملے کے تعاون سے یتیموں اور بیواؤں پر مشتمل ۱۰؍مستحق خاندانوں میں امدادی پیکجز تقسیم کرنے کی توفیق ملی۔ ان خاندانوں کا انتخاب ان کی مالی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ ہر امدادی پیکج میں بنیادی اشیائے خورو نوش شامل تھیں جو ایک خاندان کی ضروریات کو کافی عرصے تک پورا کرنے کے لیے موزوں تھیں۔

اللہ تعالیٰ اس خدمت کو قبول فرمائے، اس میں برکت عطا کرے اور ہمیں مزید توفیق بخشے کہ ہم معاشرے کے ضرورت مند افراد کی مدد کر سکیں۔ آمین
(رپورٹ:جناح الدین سیف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ کوسوو میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد