قزاقستان میں مجلس انصار اللہ کا اجلاس اور مقابلہ اذان
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس انصاراللہ الماتی، قزاقستان کو مورخہ ۱۷؍فروری ۲۰۲۵ء بروز سوموار اپنا ماہانہ اجلاس منعقد کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ اس بابرکت اجلاس میں الماتی شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ۳۲؍احباب نے شرکت کی۔

اجلاس کی کارروائی:نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد اجلاس کا آغاز مکرم عالمجان توکاموف صاحب صدر مجلس انصاراللہ قزاقستان کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم اور دعا سے ہوا۔ اجلاس کا مرکزی موضوع ’’اذان‘‘ مقرر کیا گیا تھا جس پر خاکسار (نیشنل صدر و مبلغ انچارج) نے تقریر کی۔
مقابلہ اذان اور تقسیم انعامات:تقریر کے بعد انصار کے مابین مقابلہ اذان منعقد ہوا جس میں ۱۷؍انصار نے بھرپور جوش و جذبے سے شرکت کی۔ اس مقابلے کے منصف مکرم رفعتجان توکاموف صاحب تھے جنہوں نے تمام مؤذنوں کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لے کر بہترین اذان دینے والے احباب کا انتخاب کیا۔
مقابلے کے اختتام پر صدر مجلس نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے انصار کو انعامات سے نوازا جن میں اول پوزیشن مکرم قناتبیک اوزاکوف صاحب اور دوم پوزیشن مکرم آئیدار شاکن صاحب نے حاصل کی۔
اللہ تعالیٰ تمام شاملین کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے اور مجلس انصار اللہ قزاقستان کو مزید ترقیات سے نوازے۔ آمین
(رپورٹ:عطاءالرب چیمہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: آستانہ، قزاقستان میں تقریب آمین کا انعقاد