اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

درخواستہائے دعا

٭… منصور احمد جاوید چٹھہ صاحب لکسمبرگ سے تحریر کرتے ہیں کہ مورخہ۱۵؍مارچ کی صبح خاکسار بے ہوش ہو کر گر گیا تھا۔ اس وقت لکسمبرگ CHL ہسپتال داخل ہوں۔احبابِ جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ خاکسار کو شفائے کاملہ و عاجلہ سے نوازے اور ہر قسم کی پیچیدگی سے محفوظ رکھے۔ آمین

٭… مقبول احمد صاحب ابن محمود احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ان کے ماموں زاد بھائی وسیم احمد وسیم صاحب گذشتہ پانچ سال سے قتل کے ایک جھوٹے مقدمہ میں ملوث کیے ہوئے ہیں اور آجکل اسیر ہیں ۔ آجکل کیس کی فائنل بحث جاری ہے۔ چند روز تک سیشن کورٹ سے فیصلہ متوقع ہے۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنا خاص فضل کرتے ہوئے ان کی بریت اور باعزت رہائی کے معجزانہ سامان پیدا فرمائے۔ آمین

تقریب آمین

منصور احمد صاحب آف واٹفورڈ (Watford)، یوکے تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار اور اہلیہ ڈاکٹر ریحانہ منصور صاحبہ کی بیٹی عزیزہ قرّة العین عنایہ منصور نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے بعمر سات سال قرآن مجید کا پہلا دور مکمل کیا۔ الحمدللہ

عزیزہ کی تقریب آمین مقامی جماعت میں جلسہ یوم مصلح موعود کے بعد منعقد کی گئی۔ تقریب میں ظفر احمد صاحب مربی سلسلہ واٹفورڈ نے عزیزہ سے قرآن مجید کی چند آیات سنیں اور اس کے بعد تمام احباب نے اجتماعی دعا میں شرکت کی۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ عزیزہ کو تمام عمر قرآنِ کریم سمجھ کر پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم پڑھانے والوں کو بھی اجرِ عظیم سے نوازے۔ آمین ثم آمین

اعلان ولادت

عطاءالرب چیمہ صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل تحریر کرتے ہیں کہ قزاقستان کے مغرب میں بحیرہ کیسپین(قزوین) کے ساحل پر واقع شہر اقتاؤ کے پہلے مبلغ سلسلہ عدنان احمد گِل صاحب کو اللہ تعالیٰ نے مورخہ ۲۶؍فروری ۲۰۲۵ء کو بیٹی سے نوازا ہے جو کہ وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔ الحمدللہ۔

نومولود کا نام خدیجہ احمد رکھا گیا ہے۔ بچی مکرم ناصر احمد گِل صاحب آف آسٹریلیا کی پوتی اور مکرم محمد احمد باجوہ صاحب مرحوم آف فورٹ عباس، پاکستان کی نواسی ہے۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولود کو صحت والی لمبی زندگی سے نوازے اور خادم دین بنائے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button