جماعت احمدیہ پولینڈ میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے خاص فضل وکرم سے جماعت احمدیہ پولینڈ کو دارالحکومت وارسا (Warsaw) میں واقع مشن ہاؤس میں مورخہ ۲۳؍فروری۲۰۲۵ء بروز اتوار جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔
جلسہ کا آغاز صبح ساڑھے دس بجے خاکسار (مبلغ سلسلہ و نیشنل صدر جماعت احمدیہ پولینڈ) کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا۔ اس کے بعد مکرم رشید احمد صاحب اور ڈاکٹر ایاز ورک صاحب نے پہلی تقریر ’’پیشگوئی مصلح موعود کا پس منظر‘‘ اردو اور پولش زبانوں میں پیش کی۔ بعد اس کے پیشگوئی مصلح موعود کے الفاظ پولش آڈیو اور اردو ویڈیو کے ساتھ پیش کیے گئے۔ آخر پر خاکسار نے ’’حضرت مصلح موعودؓ – اسلام کی صداقت کا زندہ نشان‘‘ کے موضوع پر اردو اور پولش میں اختتامی تقریر کی۔ جلسہ کا اختتام دعا اور نماز ظہر و عصر سے ہوا۔
اللہ تعالیٰ کے فضل سے تمام احباب جماعت نے یہ پروگرام بہت پسند کیا۔ یہ جلسہ دُور رہنے والے احباب جماعت کے ليے آن لائن بھی پیش کیا گیا۔
مشن ہاؤس میں مردوں کی تعداد پانچ اور خواتین کی تعداد چھ تھی۔ آن لائن شاملین کی تعداد ۲۴؍تھی۔ اس طرح کُل حاضری ۳۵؍افراد پر مشتمل تھی۔ الحمد للہ علیٰ ذالک
(رپورٹ:منیب احمد چٹھہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: جرمنی کے شہر Hemer میں تین روزہ ’اسلام و قرآن‘ پر نمائش کا اہتمام