تازہ ترین: پاکستان کے احمدیوں، مسلمان امت اور فلسطینی مسلمانوں کے لیے دعا کی تازہ تحریک
حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۱؍مارچ ۲۰۲۵ء میں دعاؤں کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:
آخر میں مَیں پاکستان کے احمدیوں کے لیے بھی دعا کی درخواست کرنا چاہتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ ان کے حالات میں آسانیاں پیدا فرمائے۔ آج کل مخالفین پورا زور لگا رہے ہیں، ہر طرح تکلیفیں پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کبھی مسجد کے میناروں کے نام پر، کبھی محرابوں کے نام پر، کبھی نماز پڑھنے کی وجہ سے، جو بھی حیلہ بہانہ ان کو ملتا ہے اس سے ان کا مقصد یہی ہے کہ احمدیوں کو نقصان پہنچایا جائے۔ اللہ تعالیٰ ان سب کی حفاظت کرے۔
عمومی طور پر مسلمان امت کے لیے بھی دعا کریں اللہ تعالیٰ ان کو بھی عقل اور سمجھ دے اور ان کے حالات بہتر کرے، ان پر رحم فرمائے۔
فلسطینی مسلمان جو ہیں ان پر دوبارہ ظلم کا نیا دور شروع ہوگیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو بھی اس ظلم سے محفوظ رکھے۔ ان پر رحم فرمائے۔
٭…٭…٭