بچوں کا الفضل

صفحات کی بجائے رکوع کے حساب سے پڑھا کرو

ایک بچی نے سوال کیا کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے کس عمر میں قرآن کریم ختم کیا تھا۔ اس سوال کے جواب میں حضور انور نے فرمایا کہ ’’مجھے عمر تو یاد نہیں ہے۔ بچپن میں کر لیا تھا‘‘۔

حضور انور نے فرمایا: ’’بچیاں چھ سات سال کی عمر میں قرآن کریم ناظرہ مکمل کر لیں تو بڑی اچھی بات ہے‘‘۔

ایک بچی نے سوال کیا حضور انور روزانہ کتنا قرآن مجید پڑھتے ہیں؟ اس پر حضور انور نے فرمایا: ’’بہت زیادہ اور دوسرے کام کرنے ہوں تو نصف پارہ کی تلاوت کرتا ہوں اور پونا پارہ بھی پڑھ لیتا ہوں اور کبھی زیادہ بھی پڑھ لیتا ہوں۔ بہرحال کاموں میں مصروف ہو جاؤں تو نصف پارہ تو روزانہ پڑھتا ہوں‘‘۔

بچی نے بتایا کہ وہ روزانہ قرآن کریم کے چار صفحے پڑھتی ہے۔ اس پر حضور انور نے فرمایا:’’صفحات کے حساب سے نہیں بلکہ رکوع کے حساب سے تلاوت کیا کرو‘‘۔

حضور انور نے فرمایا: ’’والدین اپنے بچوں، بچیوں کو بتائیں کہ رکوع کیا ہوتا ہے۔ صفحات کی بجائے رکوع کے حساب سے پڑھا کرو‘‘۔

(ملاقات ناصرات الاحمدیہ آئر لینڈ، الفضل انٹرنیشنل 7؍نومبر2014ء )

٭… ٭… ٭… ٭… ٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button